جویلین تھرومیں ارشد ندیم نے پوری قوم کو سر فخر سے بلند کر دیا، بھارت سے پرانا حساب برابر کر دیا

image
برمنگھم (نیوزڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈمیڈل جیت لیا، انہوں نے 5ویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو (نیزہ بازی) کا فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کی۔برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیزہ بازی مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی، یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی۔ اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔ البتہ ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ اب بھی 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے۔ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کر دیا،ا نہوں نے تیسری باری میں 88 میٹرکی تھرو کی جبکہ چوتھی باری میں ارشد نے 85.09 میٹر کی تھرو کی۔پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر دی۔ وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جب کہ ان کی یہ تھرو کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔Cheetah Arshad Nadeem 👏👏👏pic.twitter.com/Dgn51tbg7E

— Thakur (@hassam_sajjad) August 7, 2022


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.