محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

image
اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میںموسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم سندھ،کشمیر، شمال مشرقی وجنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشر قی بلو چستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب،سندھ، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور ( جو ہر ٹا ون 121، گلشن راوی 52، سٹی 49 ، جیل روڈ 48 ، نشتر ٹاون39 ، تاج پورہ 33،اقبال ٹاون 28 ، سمن آباد 22، مغل پورہ ، اپر مال 16،گلبر گ 06 ، لکشمی چوک 05 ) ، قصور36 ،ساہیوال 15 ، بہاولنگر04 ،مری، اوکاڑہ 02، سیالکوٹ (سٹی 01)، کشمیر: کو ٹلی 38 ، سندھ: کراچی (گلشن حدید 47، قائد آباد 43، جناح ٹرمینل 20 ، ائیر پورٹ اولڈ ایریا 09 ، فیصل بیس 07 ، یونیورسٹی روڈ 03 ، کورنگی 02)، میر پور خاص 30، ٹنڈو جام20، بدین 16، حیدرآباد، ٹھٹھہ 09، نواب شاہ 05، مٹھی 02، خیبر پختو نخوا : چراٹ ، بو نیر09 اور کاکول میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.