پنجاب حکومت کا ارشد ندیم کے گاؤں میں اسٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان

image

پنجاب حکومت نے ارشد ندیم کے گاؤں میں اسٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں ان کا استقبال میں خود کروں گا،ارشد سمیت میڈلز لینے والے تمام اتھلیٹس کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

ملک تیمور خان نے کہا کہ ارشد ندیم پر پوری قوم کو فخر ہے، انہیں پہلے بھی سپورٹس سہولیات دیں اب بھی ہرممکن سہولیات دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اسپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھاتا رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.