یوکرین کی بندرگاہ سے  دو جہاز اجناس لے کر  ترکی روانہ

image
یوکرین کی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے دو مزید بحری جہاز زرعی اناج کی بڑی کھیپ لے کر  روانہ ہوئے ہیں۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت یوکرین سے روانہ ہونے والے جہازوں کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے۔

اگست میں 16 بحری جہاز یوکرین سے روانہ ہو چکے ہیں۔ فوٹو شٹرسٹاک

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارباڈوس کے جھنڈے والا فلمار ایس بحری جہاز یوکرین کی چورنومورسک بندرگاہ سے بارہ ہزار ٹن مکئی لے کر ترکی کے جنوبی صوبے اسکندرون  کی بندرگاہ کی جانب روانہ ہوا ہے۔

مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والا دوسرا بحری جہاز تین ہزار  ٹن سورج مکھی کے بیج لے کر یوکرین کی تھو اسی بندرگاہ سے ترکی کے ساحلی شہر ٹیکردگ کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اناج کی خریداری کے لیے ایک اور جہاز  ترکی سے یوکرین کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ اگست  کے مہینے میں اب تک  ساڑھے چار لاکھ ٹن اجناس لے کر اب تک 16 بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہ سے روانہ ہو چکے ہیں۔

معاہدے کے تحت یوکرین کی سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ فوٹوعرب نیوز

ایک معاہدے کے تحت یوکرین کی سمندری حدود سے گذرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

جولائی میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی یوکرین ، ترکی اور روس کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔

اس معاہدےکے تحت روس یوکرین جنگ کے باعث پانچ ماہ تک تعطل کا شکار بحیرہ اسود میں یوکرین کی بندرگاہوں سے  اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یوکرین مستقبل قریب میں سمندر کے راستے اناج و دیگر زرعی مصنوعات کی اپنی برآمدات 3 ملین ٹن سے زیادہ ماہانہ کی بنیاد پربڑھانے کی امید رکھتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.