کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

image

لاہور(نیو ز ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اُن کے اپنے ہی وزیر نے جھٹلادیا۔وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں، انہیںب ر ہ ن ہ کرکے تشدد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے ملوں گا تو انہیں شہباز گل کی صحت کے بارے میں تفصیل سے بتاؤں گا۔وزیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ شہباز گل وفاق کا کیس ہے، وہ وفاق کے ملزم ہیں، اڈیالہ جیل صرف اس کی کسٹوڈین ہے، جیل ان کی قید نہیں بڑھا سکتی نہ کم کرسکتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز گل سے کافی لوگوں نے ملاقات کی ہے، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 40 سے زائد جیل ہیں، جیل میں سیکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے، پنجاب پولیس کے برابر جیل خانہ جات کی تنخواہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو میرے گھر کے دروازے توڑے گئے، فیصل آباد میں نہتی خاتون پر اسلحہ تاننے والے پولیس افسر کو نوکری سے نکالا۔یاد رہے کہ عمران خان نے گذشتہ روز ایک انٹرویو میں الزام لگایا تھا کہ شہباز گل کو جیل میں برہنہ کرکے ان پر تشدد کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.