راجر فیڈرر آخری میچ کے بعدجذباتی ہو گئے، رافیل نڈال بھی روتے رہے

image

 کھیل میں ایک دوسرے کے سب سے بڑے حریف، حقیقی دنیا میں اتنے ہی اچھی دوست ہیں۔ راجر فیڈرر کیریئر کے آخری میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے، رافیل نڈال بھی روتے رہے۔

راجر فیڈرر اور رافیل نڈال ٹینس کی دنیا کے سب سے بڑے حریف ہیں لیکن حقیقی زندگی میں اتنے ہی اچھے دوست بھی ہیں۔ اس دوستی کا مظاہرہ سب نے لیور کپ میں بھی دیکھا جہاں راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلا۔

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کیریئر کا آخری میچ رافیل نڈال کے ساتھ مل کر کھیلا۔ لیور کپ میں ٹیم یورپ کی نمائںدگی کرتے ہوئے رافیل نڈال اور راجر فیڈرر ڈبلز کے لیےمیدان میں اترے۔

میچ میں اگرچہ دونوں کو امریکی جوڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن میچ کے نتیجے سے زیادہ یہ میچ راجر فیڈرر کے آخری میچ کی وجہ سے یادگار بن گیا۔

How are we getting over this? | | #RForever pic.twitter.com/cpOfSznp4X

— ATP Tour (@atptour) September 24, 2022

میچ کے بعد راجر فیڈرر نے الوداعی کلمات کہتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔ گفتگو کرتے ہوئے بار بار راجر فیڈرر جذباتی ہوتے رہے اور سامنے بیٹھے رافیل نڈال بھی اپنے آنسو صاف کرتے رہے۔

لیور کپ میں ایسا پہلی بار ہوا جب ٹینس کے گریٹ فور کہلانے والے چاروں سپر اسٹارز نے ایک ٹیم کی نمائندگی کی۔ راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے علاوہ نوواک جاکووچ اور اینڈی مرے بھی ٹیم یورپ کا حصہ بنے۔

لیور کپ لندن میں جاری ہے جس میں ٹیم یورپ اور ٹیم ورلڈ آمنے سامنے ہیں۔ ابتدائی روز پہلے دو سنگلز ٹیم یورپ نے جیتے جب کہ ایک سنگل اور ایک ڈبلز میچ ٹیم ورلڈ نے جیت لیا۔ لیور کپ اتوار کو اختتام پذیر ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.