کراچی میں 54 کروڑ روپے کے اسمگلڈ ٹائر پکڑے گئے

image

محکمہ کسٹمز نے کراچی کے علاقے ماڑی پور میں بڑی اور تاریخی کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے غیر ملکی ٹائروں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

کلکٹر کسٹمز عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ  تقریبا 45 ہزار ٹائر ہیں جو پیسنجر وہیکل کے ہیں، اور ان کی مالیت 22 کروڑ پچاس لاکھ ہے جب کہ دس ہزار کے قریب بسوں کے ٹائر برآمد کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بہت بڑے ڈمپر اور ایکسکیویٹر کے جو ٹائر ہوتے ہیں، وہ بھی برآمد کئے ہیں، جو بہت مہنگا آئٹم ہے، اور یہ ملا کر تقریبا جو ابتدائی اندازہ ہے وہ 54 کروڑ سے زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے ٹائروں کو ٹیمپرڈ کر کے نئے ماڈل کا بنایا جاتا ہے۔ملزمان ٹیکس چوری ہی نہیں لوگوں کی جان سے بھی کھیل رہے ہیں۔

کلیکٹر کسٹمز نے بینٹلے کاربرآمدگی کیس پر بتایا کہ تحقیقات جاری ہے۔ قانون سے ہٹ کر کاروائی نہیں کرسکتے۔ معاملہ کو انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برآمد کیے گئے ٹائروں میں غیر معیاری بھی شامل ہیں۔ عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کو ٹائر خریدنے سے قبل تسلی کر لیا کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.