راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان فتح کے لیے 343 رنز کا ہدف دے دیا

image
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے 343 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

اتوار کو چائے کے وقفے پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں  264 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی جب کہ اس کی تین وکٹیں ابھی باقی تھیں،  اس طرح انگلینڈ کو مجموعی طور 342 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ 

انگلیںڈ کی دوسری اننگز میں ہیری بروک 87 اور جیک کرالی 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی اور زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ سلمان آغا کو ملی۔ 

دوسری اننگز کے آغاز میں انگلینڈ کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب نسیم شاہ نے بین ڈکٹ کو صفر پر آؤٹ کردیا۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 36 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد علی اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 15 رنز بنائے۔ 

پہلی اننگز میں سینچری بنانے والے زیک کرالی نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 50 رنز بنا کر محمد علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ 

جو روٹ نے 73 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی اور زاہد محمود کی وکٹ بنے۔ اسی اوور میں زاہد محمود نے بین سٹوکس کو صفر پر آؤٹ کیا۔ 

ہیری بروک نے 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، نسیم شاہ نے انہیں بولڈ کیا۔ 

بابر اعظم نے 136 رنز کی اننگز کھیلی (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کی پہلی اننگز

اس سے قبل پاکستانی کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پانچ روزہ میچ  کے چوتھے روز پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور اس کی پوری ٹیم 579 رنز بنا سکی۔ 

اس طرح انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 78 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ 

پاکستان کی جانب سے تین سینچریاں سکور کی گئیں، بابر اعظم 136، امام الحق 121 اور عبداللہ شفیق 114 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے سلمان آغا نے بھی نصف سینچری بناتے ہوئے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

انگلینڈ کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ول جیکس کامیاب ترین بولر رہے اور انہوں نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ جیل لیچ نے دو جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ول جیکس نے چھ وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: اے ایف پی)

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے، انگلینڈ کی اننگز میں چار سینچریاں شامل ہیں۔ بین ڈکٹ، زیک کرالی، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سینچری سکور کی تھی۔ 

اب تک اس میچ میں سات سینچریاں سکور ہو چکی ہیں۔ 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف دوسری اننگز میں بولنگ کے دستیاب نہیں ہوں گے، وہ پہلی اننگز میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.