آپ نے تو اوڑھ رکھا تھا حجاب

Poet: Ahsan Nawaz By: Ahsan Nawaz, Lahore

آپ نے تو اوڑھ رکھا تھا حجاب
پھر مجھ سے شکوہ کیوں ہے جناب

وہ کہتے ہیں کہ میں سب جانتا ہوں
میں کہتا ہوں کہ یہ آگہی ہے عذاب

اُس کی خوشی کی خاطر جھیلنے والے
میرےدُکھوں کا کون دےگا حساب

ہم مَر کر بھی سُرخرو نہ ہوئے
وہ مار کر ہو گئے ہیں عزت مآب

جنکےعشق میں مُشرک کہلائےاحسن
اب وہی بُت بنے بیٹھے ہیں کذاب

Rate it:
Views: 1133
17 Jan, 2020