بچھڑ جاؤ گے تم نے فیصلہ تو کر لیا ہوتا
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UKبچھڑ جاؤ گے تم نے فیصلہ تو کر لیا ہوتا
کچھ ہم سے مل کے باہم مشورہ تو کر لیا ہوتا
نہ سینے میں دبا یہ غم کبھی ناسور بن پاتا
کبھی اے کاش تم سے کچھ گلہ تو کر لیا ہوتا
اگر تھی آرزو شدت سے عکسِ یار کی تم کو
ذرا اس دل کو تم نے آینہ تو کر لیا ہوتا
توقع تھی اگر تم کو وفاؤں کی کویٔ مجھ سے
شروع تم نے وفا کا سلسلہ تو کر لیا ہوتا
اگر تم چاہتے تھے عمر بھر کا ساتھ ہو مجھ سے
متعین درمیاں کچھ فاصلہ تو کر لیا ہوتا
خبر تھی گر تمہیں درپیش ہے لمبا سفر عذراؔ
شروع سےمنتخب اک راستہ تو کر لیا ہوتا
More Sad Poetry






