جیسا اب آپ کہیں ، جیسا زمانہ چاہے

Poet: Fazlul Hasan (Hasan Shamsi)
By: F.H.SIDDIQUI, Lucknow ( India )

وہ میری ہستی بہ ہر طور مٹانا چاہے
بے کفن ہی نہیں ، بے گور بنانا چاہے

کھل کے تو دے نہیں سکتا مری باتوں کا جواب
چیخ چلا کے بس آواز دبانا چاہے

خوشیوں میں ہو نہیں سکتا وہ کسی کی بھی شریک
عیب سو ڈھونڈھ کے بس سوگ منانا چاہے

پرسش حال ، کبھی حال غم دل کہنے
دل تو بس آپ سے ملنے کا بہانہ چاہے

روٹھنے کے تو طریقے نیے ڈھونڈھے لیکن
ناز برداری کا انداز پرانا چاہے

تھک چکا ہوں میں بہت ، ڈال رہا ہوں ہتھ یار
جیسا اب آپ کہیں ، جیسا زمانہ چاہے

دوستی کیسے گوارہ کریں اس کی ، جو ‘ حسن ‘
کاٹ کر میرا گلا ، ہاتھ ملانا چاہے

Rate it:
12 Aug, 2014

More General Poetry

POPULAR POETRIES

FAMOUS POETS
About the Author: F.H.SIDDIQUI
*Social science teacher and trainer

.. View More
Visit 158 Other Poetries by F.H.SIDDIQUI »

Reviews & Comments

حسن صاحب
کیا کہنے
بہت لاجواب اور حساس غزل جس کی جتنی تعریف کی جائے
کم ہے۔۔۔
ہر شعر سیدھا دل میں اتر جانے کے لائق اور ہر خیال جذبوں
کی شدت کا مظہر۔۔
یہ شاعری نہیں بلکہ دل سے نکلی ایک چیخ ہے جو سیدھی
جگر میں اتر جاتی ہے۔۔۔
بہت خوب
داد کے تازہ گلاب
اور
بے شمار دعائیں اور گذشتہ عید مبارک۔۔

By: Azra Naz, Reading UK on Aug, 25 2014

تھک چکا ہوں میں بہت ڈال رہا ہوں ہتھیار
جیسا اب آپ کہیں، جیسا زمانہ چاہے
روٹھنے کے تو طریقے نئے ڈھونڈے لیکن
ناز برداری کا انداز پرانا چاہے

پرسش حال کبھی حال غم دل کہنے
دل تو بس آپ سے ملنے کا بہانہ چاہے
بہت خوب کلاسیکی رنگ لئے ہوئے ہیں آپ کی غزل کے یہ اشعار بہت پسند آئے ہیں بہت خوبصورت کلام ہے
خوش رہیں سلامت رہیں

By: uzma, Lahore on Aug, 19 2014

بہن عظمی صاحبہ - بہت شکر گزار ہون کہ آپ نے غزل پسند کی اور حوصلہ افزائ کی - سلامت رہئے ۔ بہت بہت دعائیں -
By: F.H.SIDDIQUI, Lucknow on Aug, 23 2014

waha wah wah.......
excillent siddiqui bhai..
dil to bas aap se milnay ka bahana chahay......................
what a poetry and what an expression.
you always bring unique and so impressive
poetry.
really nice ro read
khush rhain hmesha
best regards

By: muhammad nawaz, sangla hill on Aug, 12 2014

Bahut bahut shukria Nawaz bhai . aapko Eid auir youm e Azadi ki bahut bahut mubarakbaad . Salamat rahye .
By: F.H.SIDDIQUI, Lucknow on Aug, 16 2014
Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City
Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City