خلوص
Poet: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati By: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati, Hyderabad, Pakistanگر نہیں ہے خلوص طاعت میں
فائدہ کیا ہے پھر عبادت میں
خدمتِ خلق کا نہیں جذبہ
کیا ملے گا تمہیں ریاضت میں
زندگی کا یہی تو حاصل ہے
زیست گزرے گی صرف چاہت میں
بعد مرنے کے حال کیا ہوگا
سوچ لو یہ بھی تم فراغت میں
خود کو بدلو ، جہاں کو مت دیکھو
گزرے کیوں زندگی شکایت میں
دل دکھایا کسی کا گر تم نے
عمر بیتے گی پھر ندامت میں
ظلم سہہ لو جہاں کے پر یاسرؔ
دوریاں ہوں نہ کچھ قرابت میں
More General Poetry






