شناخت
Poet: Ahsan Nawaz By: Ahsan Nawaz, Lahore میں کائنات کی گہری
تاریکیوں کے پیچھے
کبھی نہ ختم ہونے والی
مسافت کے بعد
دکھائی دینے والا
ہزار صدی پہلے
گُم ہوا اک ستارہ
جسے وقت بھی کبھی
شناخت نہ کرسکا اُسے
تم کیا تلاش کروگے
More General Poetry






