صبر کے ساتھ گھر میں محصور رہا جائے

Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachi

خوف اور وہم سے تو بس دور رہا جائے
ناصر خدا ہمارا ہو ، منصور رہا جائے

ملتی ہے نجات بھی ، اور خدا کا ساتھ بھی
صبر کے ساتھ گھر میں محصور رہا جائے

تھوڑی سی احتیاط ہو پر زیادہ ہو یقین
تائب ہو کے مسکین و مجبور رہا جائے

کرو نا دعا نعمان ، تم بھی کچھ کرو نا
دل میں ہو محبت اور مشکور رہا جائے

 

Rate it:
Views: 454
25 Mar, 2020