عرض کیا ہے

Poet: Mohammad Usman
By: Mohammad Usman, Birmingham Uk

لو جی آخر کار الیکشن کا نتیجہ آ ہی گیا نا
مشرف کو جو درپیش تھا خطرہ آ ہی گیا نا

بڑی خیر سب حضرت جی کی مناتے تھے
آخر کھونڈی چھری تلے بکرا آ ہی گیا نا

سنا ہے اب مشرف صاحب کو گھر بیٹھنا پڑے گا
پورے ملک میں پھیلی ہوئی فوج کو لپیٹنا پڑے گا

اب پاکستانی امریکہ کی نہیں خدا کی بات مانیں گے
امریکہ کو پاکستان سے اپنا بستر سمیٹنا پڑے گا
 

Rate it:
21 Feb, 2008

More Political Poetry

POPULAR POETRIES

FAMOUS POETS