وطن کے بیٹے کی آخری خواہش

Poet: سرور فرحان سرورؔ
By: سرور فرحان سرورؔ, Karachi

اے جانِ وفا وقت کٹھن آن پڑا ہے
اب فرض محبت سے صلہ مانگ رہا ہے
دشوار ہے بیشک تیری اِک پل کی جدائی
پر کیا کروں کہ فرض بھی دیتا ہے دُہائی؟
یہ فرض میری جان جو ہر شے سے سوا ہے
اے جانِ وفا وقت کٹھن آن پڑا ہے

کل تک تیری آنکھیں ہی میری کائنات تھیں
کل تک تیری یادیں ہی دھڑکن کے ساتھ تھیں
کل تک تیرے ہونٹوں کی ہنسی میری طلب تھی
پاکر تجھے کچھ اور کی خواہش بھلا کب تھی؟
پر آج میرے دل میں اِک اور تمنّا ہے
اے جانِ وفا وقت کٹھن آن پڑا ہے

جس ماں نے ہر دکھ سے ہم کو ہے بچایا
ہر رات اپنے پیار کے آنچل میں سلایا
اس ملک نے ہم پر بہت احسان کئیے ہیں
اس دھرتی کے سائے میں ہم پروان چڑھے ہیں
پر دستِ عدو آج جو اس سمت بڑھا ہے
اے جانِ وفا وقت کٹھن آن پڑا ہے

جاتے ہوئے تم سے اِک بات ہے کہنا
اس درد جدائی کو ہنستے ہوئے سہنا
رخصت مجھے کرنا تو اشکوں سے نہ کرنا
آنسو تیرے سکھلا نہ دیں مجھ کو کہیں ڈرنا
اس قلبِ مضطر کی اتنی سی صدا ہے
اے جانِ وفا وقت کٹھن آن پڑا ہے

غازی اگر لوٹوں تو تم جشن منانا
پاؤں جو شہادت تو بھی آنسو نہ بہانا
مقروض ہوں مٹی کا، مٹی میں سلادینا
تربت پہ میری جاناں، بس اتنا لکھا دینا
یاں ایک فرزندِ زمیں سویا ہوا ہے
اے جانِ وفا وقت کٹھن آن پڑا ہے

(تمام پاکستانیوں کو بالعموم اور افواجِ پاکستان کو بالخصوص یومِ آزادی مبارک)

Rate it:
13 Aug, 2013

More General Poetry

POPULAR POETRIES

FAMOUS POETS
About the Author: Sarwar Farhan Sarwar
I have been teaching for a long time not because teaching is my profession but it has been a passion for me. Allah Almighty has bestowed me success i.. View More
Visit 95 Other Poetries by Sarwar Farhan Sarwar »

Reviews & Comments

Sarwar Bhai ...
Kia baat hai .. itna shandar aur purasar kalam tahreer kia hai
k dil tu khush howa he ... but ankhoon main ansoo aa gay ...
Watan sy mohabat k izhar k iss sy bahtar aur koi zariya ho hi
nahi sakta ... aik sachy pakistani aur army jawan k dil sy nikli sada
ko ap ny apny kalam sy amar kar dia hai... bay tahasha daad kabool
karain aur issi tarha schy jazby sy lkihty rahain ... Ameen
Be Happy always with Great Smile

By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar on Aug, 19 2013

شبیب بھائی،
وطن سے محبت تو ہر درد مند دل کرتا ہے مگر اس محبت کو اپنے لہو سے رنگین وہ فوجی جوان کرتا ہے جو سرحدوں کی حفاظت پہ مامور ہے۔ اس فوجی جوان کی ذاتی زندگی، گھر بار اور آرام و سکون سب کچھ اس وطن پہ قربان ہوجاتا ہے۔ ہم اپنے گھروں میں اسی لئے آرام اور چین سے سوتے ہیں کہ یہ شیر جوان سرحدوں پہ جاگتے ہیں۔

ہم نے اپنے شکستہ الفاظ میں انہی جذبات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ کی قیمتی رائے انشاء اللہ ہمارے کلام کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
By: Sarwar Farhan Sarwar, Karachi on Aug, 24 2013

واہ جناب اچھی نظم کہی ہے، یہ حب الوطنی ہی تو ہے جو ہمیں اس جہاں میں اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے،
بہت خوب سرور صاحب موقع کی مناسبت سے اچھی نظم ہے جو جزبے سے بھرپور ہے، خوش رہیں تابندہ نظمیں کہتے رہیں۔

By: NADEEM MURAD, umtata RSA on Aug, 15 2013

ندیم بھائی،
وطن کی محبت ہر دردمند دل میں ہوتی ہے۔ جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کسی سرزمین میں ہمیں آرام سے رہنے کی جگہ، حصول علم کے مواقع، رزق، عزت اور اقوام عالم میں شناخت ملی ہے تو ہم قدرتی طور پر اس سرزمین سے محبت کرنے لگتے ہیں۔

پھر جب ہمیں یہ علم ہوتا ہے کہ اس وطن کے لئے ہمارے اجداد نے اپنا لہو بہایا تھا، تو اس وطن کی قدر اور محبت ہمارے دلوں میں دوچند ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے ایک عاجزانہ سی کاوش ہم نے پیش کی۔ اللہ تعالٰی کا کرم ہے کہ آپ کو اور دیگر احباء کو یہ شکستہ الفاظ پسند آئے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ سب کو ہمیشہ سکھ اور چین سے اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ کی جملہ نیک حاجات قبول فرمائے۔ آمین
By: Sarwar Farhan Sarwar, Karachi on Aug, 24 2013

bohet khoob sarwar, bohet he payre nazam ilfaz nahe mil rahe tareef k leye, her pakistani ko apne mulk k leye yahe jazbah chaheye, stay blessed, Pakistan sadda shad abbad rahe

By: rizwana, toronto on Aug, 15 2013

رضوانہ صاحبہ،
پاکستان کو شاد و آباد دیکھنے کی خواہش اور تمنا ہر محب وطن پاکستانی کی ہے اس لئے آپ کی اس دعا پہ دل سے بے ساختہ آمین نکلی۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والے ہر شخص کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
By: Sarwar Farhan Sarwar, Karachi on Aug, 25 2013

سبحان اللہ
کیا کہنے سرور
آپ کی نظم پڑھ کر دل کی گہرائیوں سے واہ نکلی۔۔۔۔۔
حرف حرف جیسے جذبوں اور دلی محسوسات کے موتی
پرو دئیے گئے ہوں۔۔۔۔
ایک ماں کے سچے جذبوں کی عکاسی کرنے میں اور اس
کے محب وطن ہونے کے ثبوت کی آپ نے جو تصویر کشی کی
ہے اسے پڑھ کر دل عش عش کر اٹھا۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک محبت کرنے والی ماں جو اپنے بیٹے کو وطن پر قربان ہونے
کے لئے آمادہ کر رہی ہے وہ ایک بے مثال فن پارہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا اظہار اپنی نظم میں
اس طرح کیاہے کہ آپ کے الفاظ میں بے پناہ تاثیر جھلکتی دکھائی
دے رہی ہے۔۔۔۔
چودہ اگست کے موقع پر آپ کی اس حسین اور لاجواب نظم کو آپ
کا بہترین خراج عقیدت وطن کے نام مانا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دلکش
بے مثال
اچھوتی
اور
پر تاثیر نظم کے لئے
دل کی گہرائیوں سے
داد کے تازہ گلاب
اور
دعاؤں کے نذرانے حاضر ہیں۔

By: Azra Naz, Reading UK on Aug, 15 2013

عذرا صاحبہ،
آپ کی عنایت ہے کہ آپ نے مادرِ وطن کے لئے ہمارے ان شکستہ الفاظ کو پسندیدگی کی سند عطا فرمائی۔

حقیقت یہ ہے کہ چودہ اگست محض ایک تاریخ نہیں ہے، ایک تاریخ ساز دن ہے۔ دورِ موجود میں صرف دو ہی ممالک ایسے ہیں جو مذہب کے نام پر وجود میں آئے ہیں، اور یقیناً اللہ رب العزت نے پاکستان اور اہل پاکستان سے کچھ مخصوص کام لینا ہے، جب ہی انتہائی نامساعد حالات اور ریشہ دوانیوں کے باوجود یہ ملک نہ صرف قائم و دائم ہے بلکہ اعداء کے نہ چاہنے کے باوصف ترقی بھی کررہا ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والے ہرفرد کو ترقی و خوشحالی کے بامِ عروج پہ پہنچا دے۔ آمین
By: Sarwar Farhan Sarwar, Karachi on Aug, 25 2013

Farhan bahi very good poetry you share on 14th August .... be happy always

By: Arooj Fatima(Lucky), Jeddah on Aug, 15 2013

بہت نوازش عروج صاحبہ،
آپ کی پسندیدگی ہمیشہ کچھ بہتر کرنے پہ آمادہ کرتی ہے۔
By: Sarwar Farhan Sarwar, Karachi on Aug, 25 2013

JS QAOM K NUJAWANO MEIN AISA SACHA JAZBA HO USS QOM KO KOE NAHI MITA SAKTA KOE NAHI HRA SAKTA
KHUSH RAHAIN SDA ABAD RAHAIN

By: uzma, Lahore on Aug, 15 2013

عظمٰی صاحبہ،
وطن اور اہلِ وطن کے لئے نکلنے والی دعائیں اور نیک جذبات، آپ کی وطن سے محبت کا عکس ہیں۔ اللہ تعالٰی ہمارے اس پاک وطن کو تمام اندرونی و بیرونی دشمنوں سے بچا کر ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

آپ کی قیمتی رائے کا بہت بہت شکریہ
By: Sarwar Farhan Sarwar, Karachi on Aug, 25 2013
nehayat he umda kalam takhleeq kia hai aap ne watan e aziz k lye youm e Azadi k hawalaui se jsey jitna bhi saraha jaey km hai
hamesha shad rahain abad rahain
PAKISTAN ZINDABAD PAENDA BAD
SDA TABINDA O DARKHSAH RAHI MAIRAI QOMI PARCHM K CHAND TARTA MERA WATAN DUNIYA MEIN WO AROOJ PAEY K JISAY KBI ZAWAL NA HO
AZMEEN
By: uzma, Lahore on Aug, 15 2013

ZBRDAST BUHAT AALA KALAM HAQEEQI TEHSEEN O AFREEN KI MUSTAHIQ WATAN KI MUHABBAT MEIN DOOB KR LIKHI GAI YE TAKHLEEQ BUHT SHANDAR HAI AAPKI WATAN SE SHADEED MUHABBAT KA WAZEH IZHAR WATAN KI LYE AAP KI PURKHULUS JAZBAT SE VBHRPOOR NZRANA YAQEENAN LAYEQ E SATAISH B HAI AUR NOJAWANO MEIN EHL E WATAN MEIN W A TAN K LYE JAN KA NAZRANA PESH KRNE KI TEHREEK PEDA KRNEY KA DARS BHI
ALLAH AAP KO HAMESHA KHUSHYAN AUR KAMYABIYAN ENAYAT DFRMAYE AAP K O AAP NAIE AZAEM MEIN SURKHRU FRMAYE AAMEEN

By: uzma, Lahore on Aug, 15 2013

عظمٰی صاحبہ،
وطن کی محبت ہر اس شخص کے دل میں موجود ہوتی ہے جس کو اللہ تعالٰی نے حساس دل عطا کیا ہے۔ ایک اچھی شاعرہ ہونے کے ناطے آپ کے الفاظ بہت پراثر اور جذبہء حب الوطنی سے لبریز ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ جب تک ہمارے وطن میں آپ جیسے بلند خیالات کے حامل لوگ موجود ہین، انشاءاللہ دنیا کی کوئی طاقت ہمارے وطن کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی۔

اللہ تعالٰی ہمارے اس پاک وطن کو تاقیامت شاد و آباد رکھے۔ آمین
By: Sarwar Farhan Sarwar, Karachi on Aug, 25 2013

on eve of 14 August you have wrote a nice poetry.....It is full of nationalism and very high wish to sacrifice for the country which has been created with great efforts by our ancestors......Very well versed creation with real patriotic feelings of you Sarwar Bahi........very nice please do accept my sincere wishes and many many appreciations for this upgraded creation.....be happy and God bless you.

By: Jamil Hashmi, Rawalpindi on Aug, 14 2013

جمیل بھائی،
چودہ اگست اقوامِ عالم کے لئے ممکن ہے محض ایک عام سا دن ہو مگر ہم پاکستانیوں کے لئے یہ دن ایک عظیم فتح کی علامت ہے۔ وہ دن جب اللہ رب العزت نے برصغیر کے مسلمانوں کو قید غُلامی سے آزاد کیا اور وہ دن جس کی خاطر ہمارے اجداد نے اپنا سب کچھ قربان کردیا یقیناً ہم سے تجدیدِ وفا کا مطالبہ کرتا ہے۔

پاکستان دراصل ماہِ رمضان بلکہ لیلتہ القدر کا تحفہ ہے۔ اللہ تعالٰی اس پاک وطن اور اس سے محبت کرنے والے ہر شخص کو تاقیامت سلامت رکھے۔ آمین۔

آپ کی بیش قیمت رائے کا بہت بہت شکریہ
By: Sarwar Farhan Sarwar, Karachi on Aug, 25 2013
Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City
Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City