پیاری بیٹی کے نام
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachiآنکھوں میں اس کی ایسی ہی شرم و حیا رہے
 میری ہمیشہ ساتھ میں اس کے دعا رہے
 
 کتنی حسین لگتی ہے دیکھو ذرا اسے
 یارب ہمیشہ سر پہ اب اس کے ردا رہے
 
 کوئی کبھی نہ اس کو ستائے جہان میں
 بابا کی جان اس پہ ہمیشہ فدا رہے
 
 یارب اسے جہاں میں نہ کوئی بھی دکھ ملے
 اس پر مرے خدا کی ہمیشہ عطا رہے
 
 یارب دعا ہے ارشیؔ کی لختِ جگر کو یہ 
 دنیا میں نام اس کا بھی روشن سدا رہے
  
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 