کھوئے کھوئے کیوں رہتے ہیں نین کٹورے

Poet: UA By: UA, Lahore

کھوئے کھوئے کیوں رہتے ہیں نین کٹورے
سوئے سوئے کیوں رہتے ہیں نین کٹورے
روئے روئے کیوں رہتے ہیں نین کٹورے

مجھے حقیقت کی دنیا کے رنگ دِکھانے والے
کھوئے کھوئے کیوں رہتے ہیں نین کٹورے
میری نیندوں میں آ آ کر مجھے جگانے والے
سوئے سوئے کیوں رہتے ہیں نین کٹورے
جن کو دیکھ کے میں نے ہنسنا سیکھا ہے وہ
روئے روئے کیوں رہتے ہیں نین کٹورے

کھوئے کھوئے کیوں رہتے ہیں نین کٹورے
سوئے سوئے کیوں رہتے ہیں نین کٹورے
روئے روئے کیوں رہتے ہیں نین کٹورے

Rate it:
Views: 494
08 Feb, 2016