ہمیں خلوص بھی نہ مل سکا زمانے سے

Poet: Dr.Zahid sheikh
By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

عجیب لوگ ہیں باتوں سے مار دیتے ہیں
یوں بازی جیت کے بھی ہم تو ہار دیتے ہیں

نہ جینا آیا زمانے میں آج تک ہم کو
جو قدر کرتے نہیں ان کو پیار دیتے ہیں

ہمیں خلوص کا ذرہ بھی مل سکا نہ کبھی
ہم اپنی جان بھی لوگوں پہ وار دیتے ہیں

ہمارا ظرف تو دیکھو کہ ملنے والوں کو
خزاں کے بدلے میں مہکی بہار دیتے ہیں

مدد کے ہم سے ہیں طالب جو وقت پڑنے پر
ہمیں یہ کہتے تھے “ ہم نہ ادھار دیتے ہیں“

کرو تلاش زمانے میں ان فقیروں کو
جو اک نظر سے دلوں کو قرار دیتے ہیں

بنے ہیں دوست وہ زاہد عدو کہیں جن کو
ہمیشہ پھولوں کے بدلے میں خار دیتے ہیں
 

Rate it:
14 Oct, 2013

More General Poetry

POPULAR POETRIES

FAMOUS POETS
About the Author: Dr. Zahid Sheikh
AM AN HONEST MAN AND LIKE HONEST AND LOVING PEOPLE....
[email protected]
.. View More
Visit 447 Other Poetries by Dr. Zahid Sheikh »

Reviews & Comments

Request to Hamrai Web ..
due to some technical problem we can not read,
so please try to solve the problem .. Thanks

By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar on Oct, 26 2013

زاہد صاحب
اسلام علیکم
گذشتہ عید مبارک
اس غزل کے پورے طرح سے جلوہ افراز ہونے تک تبصرہ ملتوی
کیا جاتا ہے۔۔
لیکن فہرست میں لکھا گیا پہلا شعر ہی لاجواب لگا ۔۔۔
امید ہے آپ کی باقی غزلوں کی طرح یہ تخلیق بھی بے مثال
ہوگی۔۔۔
تب تک کے لئے اجازت۔

By: Azra Naz, Reading UK on Oct, 21 2013

بہت شکریہ عزرا ناز صاحبہ
آپ کے حکم کی بجا آوری میں اسے دوبارہ
بھیجوں گا۔
ایک بار پھر بے حد شکریہ
خوش رہیے
By: Dr.Zahid sheikh, Lahore Pakistan on Oct, 25 2013

عید مبارک
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری طرف سے عید مبارک۔ ھنستے رھیں ۔ مسکراتے رھیں۔ ھم سب پاکستانی اور مذھب کے رشتے میں بندھے ھوئے ھیں لیکن کچھہ ملکی حالات ایسے ھو چکے ھیں کہ ایک دوسرے کی بات سننا بھی گوارا نہی کرتے جذبات انتہا کو ھیں اور برداشت بلکل نہی۔ گلے شکوے دور کریں۔ دل صاف کریں۔ اللہ کو راضی رکھنا سب سے اھم ھے۔ آئیں گلے ملیں۔ عید مبارک۔

ایک اور ضروری پیغام **

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام اہلِ ایمان کو عید الاضحیٰ کی بہت بہت مبارک۔
اللہ ہم سب کے ایمان،صحت اور رزق میں برکت دے۔
سب سے درد مندانہ التجا ہے کہ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیے۔ کوئی خاندان یابچہ محض غربت کی وجہ سے عید کی خوشیاں منانے سے محروم نہ رہ جائے۔
جن کو تنگدستی کی وجہ سے مہینوں گوشت کھانا نصیب نہیں ہوتا، ،عید کے دن پھر کہیں گوشت سے محروم نہ رہ جائیں۔
بالخصوص اپنے ہمسائیوں اور نادار رشتہ داروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں جن کا آپ پر بہت حق ہے۔
کہیں آپ کو اللہ کی دی ہوئی دولت آپ کے اور ان کے بیچ بیگانگی کی دیوار بن کر نہ کھڑی ہوجائے۔
اس گوشت کو اپنے فریزر کی زینت بنانے اور افسروں کو پیش کرنے کی بجائے آخرت کے لیے آگے بھیج دیں اور اللہ سے بے حساب اجر حاصل کریں
اللہ آپ سب کو ایمان اور صحت کی سلامتی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین
والسلام
آپ کا مخلص محمد مسعود یو کے

By: Mohammed Masood, Nottigham on Oct, 16 2013

اس غزل کے اشعار کسی وجہ سے
پڑھے نہیں جا رہے۔ ہماری ویب
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ تکنیکی خرابی
کو دور فرما دیں تاکہ قارئین کو اشعار کے
پڑھنے میں دشواری نہ ہو

ہماری ویب انتظامیہ اور تمام دوستوں اور
پڑھنے والوں کو بہت عید مبارک ہو

By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan on Oct, 14 2013

Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City
Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City