یارب
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachiیارب کوئی تو ہو یاں جو میرا سدا رہے
دکھ سکھ میں ساتھ میرے ہمیشہ کھڑا رہے
وقتِ جدائی یاد تو آئے گا ایک دن
وہ زخم دل کا اس کے ہمیشہ ہرا رہے
برباد وہ نہ ہو کبھی بس میری طرح یوں
خوشیوں سے دامن ان کا ہمیشہ بھرا رہے
سایہ تو اٹھ ہی چکا ہے سر سے ماں باپ کا
اللہ کرے بس ان کی ہمیشہ دعا رہے
ارشیؔ یہ جان لو کہ وہی کامیاب ہے
جس شخص کی زبان پہ شکرِ خدا رہے
More General Poetry






