"امی کے نام "

Poet: Rida soomro By: Rida, Mirpurkhas

لکھنے بیٹھوں تو کبھی تھک نہ پاؤں
ایسے حسین لفظ کہاں سے لاؤں
لکھنے بیٹھی ہوں ماں کے نام
جنت کے ہیرے کہاں سے لاؤں

جس کے ہنسنے سے کھلتے ہیں گل
اس کی شان میں لفظ کہاں سے لاؤں
چاندنی چاند سے، مٹھاس شہد سے لےآؤں
بھر کر اس سے سیاہی گلاب پر لکھتی جاؤں

خلوص کا پیکر ،جنت کی دلیل ہے ماں
ہر حسین خواب کی تعبیر ہے ماں
ہمارے اک آنسو پہ جان نثار کرتی ہے ماں
ایسی عظیم ہستی کے لائق الفاظ کہاں سےلاؤں

پڑھ لیتی ہے آنکھیں،سمیٹ لیتی ہے ہر غم
ہر سخن دعا سے لبریز ،ہر دعا ہمارے نام
جس کے رونے پر فرشتے روئیں وہ ہے ماں
ایسی عظیم ہستی کے لائق الفاظ کہاں سے لاؤں

Rate it:
Views: 514
02 May, 2020