Add Poetry

، در مدح پروفیسر اسد علی خورشید، شعبہ فارسی علیگڑ مسلم یونیورسٹی

Poet: Yawar Abbas Balhami By: Yawar Abbas Balhami, Karachi

مرحبا استاد میرے خوب تر
مرحبا زیبا تر و محبوب تر

کس قدر دلکش تیری آواز ہے
بخش دیتی روح کو پرواز ہے

نغمہ ہے یا دل کا کوئی ساز ہے
منفرد پڑھانے کا انداز ہے

کس طرح سمجھا دیا اقبال کو
ماہ میں سمٹا دیا ایک سال کو

تھا میں صوفی نام سے بھی نابلد
واقعاً جادو ہے در نام اسد

علم سے روشن ہوا خاکی جسد
کارواں کا میر پروفیسر اسد

میر کی پوری دعا ہو اے خدا
فارسی شعبہ رہے پُر دم سدا

Rate it:
Views: 401
09 Jan, 2017
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets