Add Poetry

آپ یہاں سے گزر کے جانے کس طرف ہوئے

Poet: UA By: UA, Lahore

آپ یہاں سے گزر کے جانے کس طرف ہوئے
ہم نے دیکھا تھا ادھر کو آپ جس طرف ہوئے

لفظ و معنی کے مغنی ہو کے بھی کنگال ہیں
ذہن سے عنقا ہمارے منفرد حرف ہوئے

صرف و نحو میں مصارف گم رہے کچھ اسطرح
حرف حرف جوڑتے حرفوں میں خود صرف ہوئے

آتش بجاں شباب میں جو خوب تھے کبھی
پیری میں سرد یوں یوئے گویا کہ برف ہوئے

دل کی دھڑکنوں میں بہت شور بپا تھا
جھانکا تو دل کے تار سب خالی ظرف ہوئے

اپنے نصیب میں فقط رسوائیاں رہی ہیں
ان کو نصینب سے بہت حاصل شرف رہے

عظمٰی رقیبوں کو بھی عشاق جان کے
اپنی طرف رہے کبھی ان کی طرف رہے

Rate it:
Views: 517
20 Mar, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets