Add Poetry

اپنے حالات بتاؤں اگر برا نہ لگے

Poet: UA By: UA, Lahore

اپنے حالات بتاؤں اگر برا نہ لگے
تمہیں افسانہ سناؤں اگر برا نہ لگے
ہم دونوں کی زندگانی ایک جیسی ہے
زندگانی کی یہ کہانی ایک جیسی ہے
بھولی نہیں ہوگی وہ داستاں اب تک
تمہیں بھی یاد ہوگی وہ داستاں اب تک
اب تمہیں یاد نہیں تم یہ اکثر کہتے ہو
جانتے بوجھتے انجان بنے رہتے ہو
کہو تو پِھر سے دہراؤں اگر برا نہ لگے
تمہیں بھی یاد دِلاؤں اگر برا نہ لگے
اپنے حالات بتاؤں اگر برا نہ لگے
تمہیں افسانہ سناؤں اگر برا نہ لگے
 

Rate it:
Views: 300
27 Dec, 2019
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets