Add Poetry

خونی سسٹم

Poet: purki By: m.hassan, karachi

خوابوں کی دنیا سے نکل آؤ
انسانوں کی بستی بناؤ

سب ہے مُکّرم اللہ کی نظر میں
بَس تقویٰ کو اپنا ماٹو بناؤ

پٹھان پنجابی یا مہاجر بلوچی
بریلوی وہابی یا سُنّی جعفری

سب ہے محض ایک پہچان کا ذریعہ
پاکستانیوں کواِن چکّروں سے بچاؤ

اسلام کو دل سے اپنا کر
پیار و محبت کے دیپ جلاؤ

اسلام امن و اخوّت کا مذہب ہے
ایک دوسرے کو اپنا بھائی بناؤ

میرا وطن خون میں لت پت ہے
متحد ہوکر ان غُنڈوں کو بھگاؤ

یہ ایک خونی سسٹم ہے
سب ملکر اس سسٹم کو مٹاؤ

جمہوریت کا صرف چرچا ہے
ان چرچا کرنے والوں کوہٹاؤ

کب تک ہم سوتے رہیں گے
سب مل کر آؤ جگاؤ

جمہوریت کی آڑ میں خون پینے والو
عوام کو اور بیوقوف مت بناؤ

تمھاری دال کبھی نہیں گلے گی
اب تم کتنا ہی زور لگاؤ

عوام نے آنکھیں کھولی ہیں
اب تم کتنا ہی مال لٹاؤ

خاندانی جمہوریت کا بھونپو بجاکر
اپنی اپنی اولادوں کو آگے بڑھاؤ

ہمیں مہنگائی اور بے روزگاری میں پھنساکر
خود ہوٹلوں میں موج اُڑاؤ

الیکشن کے دنوں میں لنگر سجاکر
بھوکوں فاقوں کے وؤٹ اُڑاؤ

اپنی اپنی ٹرانسپورٹ چلاکر
ووٹر کو گھروں سے اُٹھاؤ

ہزار دو ہزار کا لفافہ پکڑاکر
پانچ سال کے لئے موج اُڑاؤ

اپنی اپنی برادری کو یرغمال بنا کر
اسمبلیوں پر پِھر چھا جاؤ

قوم کے قیمتی سال گنواکر
قوم کا پھر خادم بن جاؤ

عربوں کی جاگیر بناکر
چُپکے چُپکے مکّے جاؤ

قوم کو غربت اور جہالت میں پھنساکر
پیچھلی حکومتوں پر الزام لگاؤ

پارلیمنٹ میں ڈیسک بجاکر
بے بس قوم کا مزاق اُڑاؤ

ٹیکس پر ٹیکس لگاکر
عوام کا خون پی جاؤ

مہنگائی کا رونا روکر
اپنی اپنی مراعات بڑھاؤ

اپنی اپنی توند بڑھاکر
خوب حاجی کہلاؤ

عوامی انقلاب اب دور نہیں
چاہے تم کتنا ہی جان لگاؤ

حکمرانوں نے ہمیں لڑایا
آؤ ملکران کو سبق سکھاؤ

انسانوں کو تقسیم در تقسیم کرکے
انکےدلوں میں پولوشن مت پھیلاؤ

وطن کا چہرہ مسخ کرنے والوں کو
پھر سے تم حکمراں مت بناؤ

قومی خزانہ لوٹنے والوں کو
پھر سے چوکیدار مت بناؤ

Rate it:
Views: 380
06 Feb, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets