Add Poetry

ہیں یہ مخفی ہی اشارات کا مطلب سمجھو

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

ہیں یہ مخفی ہی اشارات کا مطلب سمجھو
ہیں نہیں ایسے تو عملات کا مطلب سمجھو

پیار کے ٹوٹ گئے برسوں کے بختہ رشتے
اسکی کیا کیا ہیں وجوہات کا مطلب سمجھو

مجھکو انصاف نہیں مل تو ابھی تک نہ سکا
ہیں حقیقت ہی بیانات کا مطلب سمجھو

بے گناہوں کو سزا مل رہی ہے کیوں ناحق
جیل میں قید حوالات کا مطلب سمجھو

میں اگر چاہتا دنیا کو ہلا سکتا تھا
میرے کچے ہیں مکانات کا مطلب سمجھو

شش و پنج میں ہی پڑے تم تو رہو گے ششدر
اس کے قد موں کے نشانات کا مطلب سمجھو

پیار تیرا بنا مطلب کے نہیں ہے شہزاد
آدمی اور حیوانات کا مطلب سمجھو

Rate it:
Views: 214
17 Dec, 2020
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets