آؤ اداس راتوں میں
Poet: M.Z By: M.Z, karachiآؤ اداس راتوں میں
دل کی بستی میں آکر دیکھو
ھر اک رستہ
ھر اک دریچہ
تمھاری چاھت کا منتظر ھے
فلک سے تکتا ھے چاند تم کو
ستارے تم کو بلا رھے ھیں
تمھاری آمد کے منتظر ھیں
مجھے یقین ھے تمھارے دل میں
گئے دنوں کے خیال ھیں کچھ
نئے سفر کے ملال ھیں کچھ
نئی رتوں کے سوال ھیں کچھ
اگر یہ سچ ھے تو میری مانو
پرانے راستوں پہ لوٹ آو
پرانی بستی میں کوئی اب تک
تمھاری آمد کا منتظر ھے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad