آؤ مل کر یہ کام کرتے ہیں
Poet: mohammad akhtar shaikh By: mohammad akhtar shaikh, Karachiآؤ مل کر یہ کام کرتے ہیں
پھر محبت کو عام کرتے ہیں
ہم جنہیں جان سے لگا بیٹھے
وہی جینا حرام کرتے ہیں
ہم تو کیا ہیں , کہ رو برو ان کے
آئینے بھی کلام کرتے ہیں
زندگی زندگی سی لگتی ہے
دل میں غم جب قیام کرتے ہیں
ہیں جو الزام بے وفائی کے
لیجئے اپنے نام کرتے ہیں
تم تو اپنے ہو دوست دشمن کا
دل سے ہم احترام کرتے ہیں
ڈال کر اپنی رخ پر زلف دراز
شام سے پہلے شام کرتے ہیں
چاند اختر دکھائی دیتا ہے
جب نظر سوے بام کرتے ہیں
More General Poetry






