Add Poetry

آؤ مل کے عید منائیں

Poet: UA By: UA, Lahore

آؤ مل کے عید منائیں
نم آنکھوں سے اشک چرائیں

دکھ سے مرجھائے چہروں پہ
خوشیوں کی مسکان سجائیں

وہ جو تنہا تنہا سے ہیں
ان کو اپنے ساتھ ملائیں

حسرت بھری نگاہوں میں
امیدوں کے دیپ جلائیں

کوئی بھی نہ رونے پائے
اؤ سب کو مل کے ہنسائیں

آؤ مل کے عید منائیں
نم آنکھوں سے اشک چرائیں

Rate it:
Views: 419
29 Aug, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets