آئینہ
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamشیر کے تعاقب میں کتے ہزار ہوتے ہیں
 اچھے لوگوں کے دشمن بیشمار ہوتے ہیں
 
 کچھ خوش نصیبوں کو ملتی ہے سچی شہرت
 کئی بیچارے خوش فہمی کا شکار ہوتے ہیں
 
 ہر کوئی اقبال کا رتبہ پا نہیں سکتا
 دنیا میں سخنور تو بے شمار ہوتے ہیں
 
 جن کا شیوہ ہے لوگوں پہ تنقید کرتے رہنا
 محفلوں میں ایسے بھی دو چار ہوتے ہیں
 
 تیری تو ہر بات سچ ہوتی ہے اصغر
 تیرے شعر کسی مصور کا شاہکار ہوتے ہیں
More General Poetry






