Add Poetry

آج اس نے میری تصویر پرانی مانگی

Poet: عبیداللہ لطیف By: Ubaidullah Latif, Faisalabad

آج اس نے میری تصویر پرانی مانگی
ہائے کمبخت نے کس وقت جوانی مانگی
حقیقت تو یہ ہے کہ اس نے مجھ سے شیطانی مانگی
جب ہوا میں باشعور تو مانگنے والے نےنادانی مانگی
لیکن ہم نے آپ سے صرف اپنے آقاﷺکی محبت کی ترجمانی مانگی
نہ ٹرخانا محض باتوں میں میرے دوست مجھے
ہمیں طلب نہیں کسی اور چیز کی ہم نے تو فقط لوح قرآنی مانگی
بس کر لو اک عہد اپنے رب سے آج دینے سے نہیں کریں گے انکار
جب بھی حب رسولﷺ میں اسلام کے لیے کسی نےکوئی قربانی مانگی
کہتا ہوں اپنے پروردگار سے کیوں ڈالتے ہیں آپ مجھے آزمائشوں میں
میں نے اور تو کچھ مانگا نہیں صرف اک دولت ایمانی مانگی
ملا جواب عبید کو رب ذوالجلال سے تم نے صرف دولت ایمانی ہی نہیں مانگی
بلکہ مانگ کر دولت ایمانی تونے حوض کوثر پر میرے حبیب ﷺکی میزبانی مانگی

Rate it:
Views: 2747
22 Nov, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets