آج اپنے لئے پہرہ ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreیہ ہم پہ آج کیسا وقت آکے ٹھہرا ہے
ہمارے شہر میں اغیار کا بسیرا ہے
جن گلیوں میں کھیل کر ہم جواں ہوئے
انہی گلیوں میں آج اپنے لئے پہرہ ہے
شب ظلمت کی تاریکی سے نہ گھبرا ہمارے دل
نہ غم کر کے یہاں ابھی ہوا چاہتا سویرا ہے
جو تمہیں دور سے مدہم دکھائی دیتا ہے
وہ روپ غور سے دیکھو بڑا سنہرا ہے
کہاں کی میزبانی کیسی تواضع عظمٰی
یہاں پہ خود ہمارا عارضی سا پھیرا ہے
More General Poetry






