آج بہت کام کیا

Poet: UA By: UA, Lahore

آج بہت کام کیا
بالکل نہ آرام کیا

اپنے لئے فرصت نہ پائی
کام، کام بس کام کیا
بالکل نہ آرام کیا

آج کے دن کا ہر پہر
فقط کام کے نام کیا
بالکل نہ آرام کیا

ایک ختم ،دوسرا شروع
کام کے آگے کام کیا
بالکل نہ آرام کیا

سارا دن ہم نے کام کیا
جب تک نہ دن کو شام کیا
بالکل نہ آرام کیا

رات ہوئی تو نیند نہ آئی
شب کو بھی نہ آرام کیا

تارے گن گن رات بتائی
ہم نے شب کو تمام کیا

بالکل نہ آرام کیا
آج بہت کام کیا

Rate it:
Views: 339
15 Apr, 2010