Add Poetry

آج تو ایک نئے شاعر نے آ کے محفل خوب سجائی

Poet: UA By: UA, Lahore

آج تو ایک نئے شاعر نے آ کے محفل خوب سجائی
ایک سے بڑھ کے ایک غزل جو آکے اس نے سَنائی

دل گھبرانے لگتا ہے جاں کنی کی حالت ہوتی ہے
جب چاندنی راتوں میں کسی کو آ گھیرے تنہائی

ویسے توہم کہتے ہیں کہ ہم سے سہی نہ جائے گی
لیکن سہہ بھی جاتے ہیں جب سہنی پڑے جدائی

سَننے میں اکثر آیا ہے عاشق لوگ یہ کہتے ہیں
ایک طرف ہمارا دل، ایک طرف ہے ساری خدائی

گَم صَم کیوں بیٹھے ہو صاحب کچھ نہ کچھ تو بولو
سامعیں ہمہ تن گوش ہیں اب کر دو لب کشائی

وہم و گماں سے باہر آؤ اور آ کے آواز اٹھاؤ
کوئی نہ کوئی آ ہی جائے گا کرنے ہمنوائی

خیالات میں بلندی ہو، موضوعات میں ہو گہرائی
پڑھنے والے پھر تو کریں گے عظمٰی پذیرائی

Rate it:
Views: 459
05 Jul, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets