آج تو بادل برسے ہی برسے
Poet: UA By: UA, Lahoreپیاسی دھرتی اب نہ ترسے
 آج تو بادل برسے ہی برسے
 حبس پسینہ گرمی گھٹن
 گرمی دانوں کی چبھن
 ڈھلنے والی ہے ابر سے
 آج تو بادل برسے ہی برسے
 کئی دنوں سے بادل آئے
 آسمان پہ آ کے چھائے
 لیکن تیز ہوا کے جھونکے
 لے اَڑے بادل دے گئے دھوکے
 آج نہ اَڑ پائیں گے پھر سے
 آج تو بادل برسے ہی برسے
 رب سے سب نے مانگی دَعا
 مولا رحمت کا مینہ برسا
 پوری ہوئی ہے سب کی دعا
 خالی نہ گئی اَس کے در سے
 آج تو بادل برسے ہی برسے
 پیاسی دھرتی اب نہ ترسے
 آج تو بارش برسے ہی برسے
More General Poetry






