Add Poetry

آدمی کچھ وہ بے مثال نہیں

Poet: Khalid ROOMI By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 آدمی کچھ وہ بے مثال نہیں
جس کے دل میں ترا خیال نہیں

جز محبت کے کچھ سوال نہیں
یہ سوال اتنا بھی محال نہیں

عشق ہے عشق، دل لگی نہ سمجھ
بات میری تو ہنس کے ٹال نہیں

ہم سمجھتے تھے با وفا جس کو
ہجر کا اس کو کچھ خیال نہیں

آرزو زندگی کی کیا میں کروں
جب میسر ترا وصال نہیں

لوگ دیکھیں جو بے نقاب تجھے
ان کی آنکھوں کو یہ مجال نہیں

حسن پر ہے غرور یہ بر حق
میری پگڑی مگر اچھال نہیں

ہم نے دیکھیں ہیں دل نشیں تو بہت
شہر میں آپکی مثال نہیں

واظوں کو ذرا بھی رومی ! کچھ
اب میسر وہ جذب و حال نہیں

Rate it:
Views: 581
07 Apr, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets