Add Poetry

آزادی کا دن

Poet: Atif Rashid By: Atif Rashid, Islamabad

پھر آگیا دن آزادی کا کیا کیا ہم نے پاکستان میں
ذلت و رسوائی ملے گی گر جھانک کے دیکھو گریبان میں

کتنی حسرتوں سے سونپا تھا قائد نے یہ وطن
شاید کوئی کمی رہ گئی ہمارے ایمان میں

سچ اور جھوٹ میں کر کے تمیز عمل پیرا ہوئیں دوسری قومیں
ہم نے الماری میں رکھا پھر دیکھا نہیں کیا لکھا ہے قران میں

سچ کہتا ہوں اب بھی وقت ہے خود کو پہچان لو
ورنہ کوئی فرق نہ رہے گا تم میں اور شیطان میں

Rate it:
Views: 595
01 Aug, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets