آزادی

Poet: Unknown By: Bakhtiar Nasir, Lahore

پوچھ رہے ہیں ایک سوال
آزادی کے یہ ٦٤ سال

کون ہوا کیسے خوشحال
کس نے لوٹا کتنا مال

غربت بیماری اور ننگ
٩٠ فی صد آج بھی تنگ

چیخ رہا ہے وطن ہمارا
گونج رہا ہے ایک ہی نعرہ

جب تک جنتا بھوکی ہے
یہ آزادی جھوٹی ہے

Rate it:
Views: 479
15 Aug, 2011