آسمان پہ بادل چھائے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreوہ دیکھو آسمان پہ
کالے بادل چھائے ہیں
ٹھنڈی ہوا کے جھونکے
اپنے ساتھ لائے ہیں
موسم نے لی انگڑائی
ماحول پہ مستی چھائی
جھنن جھنن میگھا برسے
جیسے باجے شہنائی ہے
گلی محلے کے بچے
تن میلے من کے سچے
دھوم مچاتے آئے ہیں
شور مچاتے آئے ہیں
وہ دیکھو آسمان پہ
کالے بادل چھائے ہیں
ٹھنڈی ہوا کے جھونکے
اپنے ساتھ لائے ہیں
More General Poetry








