آشنا اجنبی بن جاتے ہیں
اجنبی آشنا بن جاتے ہیں
ہمسفر راہ بدل جاتے ہیں
منزلیں تبدیل ہو جاتی ہیں
ہمسفر راہ بدل جاتے ہیں
راہی ہمراہی بن جاتے ہیں
کِس طرح اپنے پرائے
غیر اپنے بن جاتے ہیں
رشتوں کا یہ ہَیر پَھیر
ہم نہیں سمجھ پاتے ہیں
آشنا اجنبی بن جاتے ہیں
اجنبی آشنا بن جاتے ہیں