آمدِ رمضان ہے سب کو مبارک باد ہو (ترمیم شدہ)

Poet: UA By: UA, Lahore

آمدِ رمضان ہے سب کو مبارک باد ہو
یہ تحفہء رحمٰن ہے سب کو مبارک باد ہو

مومنو! خوشیاں مناؤ برکتوں کا مہینہ ہے
نیکیاں سمیٹ لو رحمتوں کا خزینہ ہے

دِلوں سے کدورت مٹا کر شِیر و شکر ہو جاؤ
امن کا پیغام پھیلا کر محبتیں بڑھاتے جاؤ

خیر کی سعادت سے فیض اٹھاتے جاؤ
سب کا ساتھ نبھاؤ برکت سے فیض کماؤ

سجود سے قیام سے بدن کا آرام پاؤ
روح کو سرور دو دِل کو سکون پہنچاؤ

رب کی بارگاہ میں مِل کے دامن پھیلاؤ
اجتماعی دعا کے لئے مِل کے ہاتھ اٹھاؤ

صوم و عبادات کے اجتماعی انتظام سے
سحر و افتار کے اجتماعی اہتمام سے

پھر تازہ ہوا ایمان ہے سب کو مبارک باد ہو
یہ نور کا فیضان ہے سب کو مبارک باد ہو

آمدِ رمضان ہے سب کو مبارک باد ہو
یہ تحفہء رحمٰن ہے سب کو مبارک باد ہو

Rate it:
Views: 2327
09 Jul, 2013