آنکھوں میں تیرے درد کو تصویر کر لیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

آنکھوں میں تیرے درد کو تصویر کر لیا
دل آشنائے ہجر کو تقدیر کر لیا

ملتی نہیں ہے منزلِ مقصود جب تلک
میں نے سفر کو پاؤں کی زنجیر کر لیا

جس میں ہے تیری یاد کی خوشبو بسی ہوئی
اس ڈائری میں درد بھی تحریر کر لیا

اب انقلاب آئے گا لفظوں کی جنگ سے
میں نے بھی اپنے ذہن کو شمشیر کرلیا

ایسا نہ ہو کہ پھر یہ سمندر میں جا گرے
دریا کو میں آنکھ میں تسخیر کر لیا

وشمہ یہ وصل یار کے سب خواب چھوڑ کر
دل کی زمیں پہ ہجر کو جاگیر کر لیا

Rate it:
Views: 512
11 Nov, 2015
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL