دیپ جو جلتے ہیں
روشنی بھی ہوتی ہے
روشنی میں تم کو جو
کام کرنے ہوتے ہیں
کام بھول جاتے ہو
دن کے اجالوں میں
شام بھول جاتے ہو
سدا نہ دیپ جلے کوئی
سدا یہ روشنی نہیں
سدا نہیں یہ محفلیں
سدا یہ زندگی نہیں
دیپ کے جلنے تک
روشنی کے رہنے تک
روشنی میں کرنے والے
کام بہت کرنے ہیں
کام تم کر لینا