جب بیٹی پیدا ہوتی ہے
تب رب کی رحمت آتی ہے
آنگن میں پھول کھلتے ہیں
گھر خوشبو سے مہک جاتے ہیں
جب ننھے پھول پرورش پاتے ہیں
پھر لوگ بھی دیکھنے آتے ہیں
پھر بیٹی پرائی ہو جاتی ہے
اک آنگن سے پھول توڑ کر
پھر دوسرے آنگن میں سجائے جاتے ہیں
دوسرے آنگن میں بسیرا قسمت سے
پھر بیٹی بہو بن جاتی ہے
سسرال میں پھر اس پھول کو
نئے سرے سے خوشبو بکھیرنی ہے
بیوی بن کر رہنا ہے
جب ننھے پھول کھلتے ہیں
تب بیٹی ماں بن جاتی ہے
جب بیٹی ماں بن جاتی ہے
تب جنت بھی اس کے قدموں میں رکھ دی جاتی ہے