آو کچھ اس طرح سے
Poet: Naveed Ahmed By: Naveed Ahmed, Islamabadآؤ کچھ اس طرح سے ہم ساری رنجشیں بھلا دیں
ساری نفرتیں ساری کدورتیں کہیں دبا دیں
کہ جیسے انجانی راہوں پہ ہم آج ہی ملے ہوں
نہ تم کوئی فریاد کرو نہ ہماری طرف سے گلے ہوں
بس مہکتی بہار کھلتی کلیاں چہکتے پرندے ہوں
زندگی کی یہ نعمتیں تا حیات ہوں
ہم اور تم ہوں اور محبت لازوال ہو
آؤ کچھ اس طرح سے ہم ساری رنجشیں بھلا دیں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad