آپ کو بے پناہ چاہتا ہوں
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamشیطان لوگوں سے الله کی پناہ چاہتا ہوں
الله کے نیک بندوں کو اپنے ہمراہ چاہتا ہوں
اس کے سوا اور کچھ نہیں چاہئیے مجھے
آپ کی محبت بھری اک نگاہ چاہتا ہوں
تمہارے حسن نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
اپنے اشعار سے تیرے حسن کی کرنا ثناہ چاہتا ہوں
نا تنہائی میں چین نا محفلوں میں سکون
تم سےاپنے مرض کی دوا چاہتا ہوں
خدا کے لیے اصغر کی محبت پہ یقیں کر لو
قسم سے میں تمہیں بےپناہ چاہتا ہوں
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi







