Add Poetry

آ تجھے بانہوں کے جھولے میں سلا دیتا ہوں ( غریب باپ کا پیار )

Poet: ڈاکٹر زاہد شیخ By: Beti Poetry, Lahore Pakistan

Beti Poetry

تیری معصوم اداؤں کو دعا دیتا ہوں
آ تجھے بانہوں کے جھولے میں سلا دیتا ہوں

میری ننھی سی کلی تجھ پہ آئے نہ خزاں
تیری آنکھوں میں رہیں عمر بھر خوشیاں جواں
تجھ پہ چھائے نہ کبھی درد کا موسم کوئی
تیرے گلشن میں رہے مہکی بہاروں کا سماں

تجھ کو احساس کے پھولوں سے سجا دیتا ہوں
آتجھے بانہوں کے جھولے میں سلا دیتا ہوں

اپنے احساس کے اظہار تو دے سکتا ہوں
مفلسی لاکھ سہی پیار تو دے سکتا ہوں
تجھ کو بجلی کے کھلونوں سے میں بہلا نہ سکا
جھوٹے موتی کے بنے ہار تو دے سکتا ہوں

تیری خاطر تو میں غم اپنے بھلا دیتا ہوں
آ تجھے بانہوں کے جھولے میں سلا دیتا ہوں

Rate it:
Views: 8137
02 Mar, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets