ابھی تو نیند سے جاگے ہیں زرا رہنے دو
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachiابھی تو نیند سے جاگے ہیں زرا رہنے دو
ہم غریبوں کو بھی جینے کی جگہ رہنے دو
ہم کو اڑنے سے فضاؤں میں نہ روکو صاحب
ہم محبت کی صدا ہیں تو، سدا رہنے دو
ہم ہیں خوشبو تو ہمیں آج بسا لو خود میں
اب یہ ہونٹوں پہ دعا ہے تو ، دعا رہنے دو
جانے کس حال میں رہتا ہے مرا جان سخن
اس کو دنیا کے خرابوں میں چھپا رہنے دو
میرے بھیجے ہوئے پھولوں کو نہ چھونا لیکن
میرے احسا س کو کلر پہ سجا رہنے دو
تیرے دربار پہ آئے ہیں ہمیں دیکھ ذرا
اور اس در کی ہی وشمہ کو گدا رہنے دو
More Love / Romantic Poetry






