ابھی کچھ وقت لگے گا

Poet: UA By: UA, Lahore

بھول جانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا
لوٹ آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

بیت جائیں گے اداسی کے پہر بھی چارہ گر
مسکرانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

بھولنے کا بھی تو کچھ حق تھا ہماری ذات کو
یاد آنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

کون اتنی جلدی اپنا آپ منوائے حضور
آزمانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

وہ جو ہم سے روٹھ کے بیٹھے ہیں عظمٰی نہار
ان کو منانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا

Rate it:
Views: 997
17 Jan, 2011