اب تو انگاروں کے لب چوم کے سو جائیں گے
Poet: Basheer Badr By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIاب تو انگاروں کے لب چوم کے سو جائیں گے
 ہم وہ پیاسے ہیں جو دریاؤں کو ترسائیں گے
 
 خواب آئینے ہیں آنکھوں میں لیے پھرتے ہو
 دھوپ میں چمکیں گے ٹوٹیں گے تو چبھ جائیں گے
 
 نیند کی فاختہ سہمی ہوئی ہے آنکھوں میں 
 تیر یادوں کی کمین گاہوں سے پھر آئیں گے
 
 صبح تک دل کے دریچوں کو کھلا رہنے دو
 دردِ گمراہ فرشتے ہیں ، کہاں جائیں گے
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 